0
Saturday 1 Dec 2012 08:47

حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ صرف روایتی اور نمائشی بیانوں تک محدود ہیں، علامہ ساجد نقوی

حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ صرف روایتی اور نمائشی بیانوں تک محدود ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئیر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خواتین کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے ذمہ داران ملک میں امن و امان کے قیام میں ذرا بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی شہادت پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کراچی میں معصوم شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آگیا ہے اور اب دہشتگردوں نے بچوں اور مردوں کے ساتھ ساتھ خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ صرف روایتی اور نمائشی بیانوں تک محدود ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی جارہی۔ دہشت گردی کے ان دلخراش واقعات کے باوجود دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت ملک میں قیام امن کے لئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 216674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش