0
Wednesday 5 Dec 2012 19:33

کراچی میں پہلے مذہبی دہشت گردی تھی اور آج سیاسی دہشت گردی ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی میں پہلے مذہبی دہشت گردی تھی اور آج سیاسی دہشت گردی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان کی مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان سنی تحریک نے انتہاء پسندی، دہشت گردی فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنی دو اعلیٰ قیادتوں کی قربانی دی۔ آج بھی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ کراچی میں پہلے مذہبی دہشت گردی تھی اور آج سیاسی دہشت گردی ہے اور پاکستان سنی تحریک نے دونوں کا مقابلہ اسلحے کی بجائے قلم کی طاقت سے کیا ہے۔ پی آئی بی کالونی میں جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہدقادری کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد سن لیں قتل و غارت گری، دہشت گردی، ظلم و بربریت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اسلام کی سر بلندی ملک کی سلامتی، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ مانچسٹر سے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پی آئی بی کالونی کے جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد قادری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نظریاتی کارکنان پاکستان سنی تحریک کا اثاثہ ہیں۔ زاہد قادری کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک حکومت و انتظامیہ سیاسی مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر فیصلے نہ کریں انہوں نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی سیکریٹری داخلہ، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے زاہد قادری شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 218266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش