0
Saturday 15 Dec 2012 17:51

آئی ایس او کے ڈویژنل مسؤلین کی ورکشاپ ملتان میں جاری

آئی ایس او کے ڈویژنل مسؤلین کی ورکشاپ ملتان میں جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مرکزی ڈویژنل مسؤلین کی تربیتی ورکشاپ بعنوان "احیائے ثقافت اسلامی" امامیہ سنٹر ممتاز آباد ملتان میں جاری ہے۔ ڈویژنل مسؤلین سے ورکشاپ میں خودساز ی اور معاشرہ سازی کے حوالے سے عمران حیدر نے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ استعماری قوتوں کا ہدف نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو فحاشی وعریانی کی جانب مائل کیا جا رہا ہے اور ثقافت کے نام پر بے راہ روی پھیلائی جا رہی ہے ایسی صورت حال میں طلبہ پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان استعماری قوتوں کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور اپنا تمسک علماء کے ساتھ رکھیں اس سے ان کی نظریاتی وفکری تربیت ہو جائے گی اور وہ دشمنوں کی سازشوں کا شکار نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے گھر میں اپنے بھائیوں اور اہل خانہ کی تربیت کریں ان کو بیدار رکھیں تاکہ ٹیلی ویژن کی ذریعے جو بے حیائی ہمارے اذہان میں بھری جا رہی ہے ہم اس کا مقابلہ کر سکیں۔

انتظامی بحران کے حوالے سے سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی کام کرنے کیلئے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، جب ٹیم موجود ہو گی تو ہر فرد اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرئے اور اسی احساس کے تابع کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کچھ بھی نہیں بلکہ احساس ذمہ داری ہی اہم ہے اور ہر نوجوان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ الٰہی تنظیم سے وابستہ ہیں، آپ کی معاشرے میں بہت ذمہ داریاں ہیں، آپ نے نوجوان نسل کو راہ خدا کی طرف دعوت دینی ہے، آپ نے معاشرے کی اصلاح کے لئے کام کرنا ہے اور یہ کام بہتر انداز میں تب ہو گا جب آپ منظم ہوں گے آپ کے اندر تنظیم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آپ لوگ ایک تنظیم سے وابستہ ہیں تنظیم آپ کی زندگی کو بھی منظم کر دیتی ہے، آپ تعلیم، کھیل، تنظیمی امور، دوستوں اور اہل خانہ کے لئے الگ الگ وقت نکالتے ہیں۔ یہ تنظیم ہی آپ سکھاتی ہے کہ اپنے امور کو کس طرح منظم کرنا ہے۔ بعدازاں سابق مرکزی صدر بشارت قریشی نے برادران سے تنظیمی اقدار و روایات اور امجد کاظمی ایڈووکیٹ نے مذاکرہ "ملت تشیع کی تاریخ میں آئی ایس او کا کردار"کے حوالے سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 221538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش