0
Saturday 22 Dec 2012 10:57

اساتذہ اپنے لیکچرز میں صحت کے موضوعات بھی شامل کر یں، حیدر ایوب

اساتذہ اپنے لیکچرز میں صحت کے موضوعات بھی شامل کر یں، حیدر ایوب
اسلام ٹائمز۔ اساتذہ اپنے لیکچرز میں بچوں کو موزی امراض سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بارے میں بتائیں۔ ان خیالات کا اظہار اے سی ایس ایم پروگرام کے سوشل موبلائزر حیدر ایوب نے بوائز ہائی اسکول بسین میں اساتذہ کے لئے منعقدہ ایک شعوری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام اے سی ایس ایم پروگرام نے کیا تھا۔ حیدر ایوب نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے موزی امراض سے باآسانی بچا جا سکتا ہے تاہم بیماریوں سے بچنے کے لئے شعور و آگاہی کا مظاہرہ نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے مگر اس بیماری کو خطرناک بناکر معاشرے میں خوف پھیلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو ڈر و خوف کے بجائے اپنا علاج کرانا چاہیئے تاکہ فوری طور پر وہ صحت یاب ہو سکیں اور ٹی بی کا مرض دوسروں تک نہ پھیل سکے۔ تقریب کے دوران اساتذہ نے اے سی ایس ایم پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ لیکچرز میں بچوں میں شعور و آگاہی خصوصی موزی امراض سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 223504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش