0
Thursday 3 Jan 2013 20:23

توقیر صادق کو ملک سے فرار کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، وسیم اختر

توقیر صادق کو ملک سے فرار کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ایوان صدر سے لے کر نیچے تک کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ حکمرانوں نے ملکی سلامتی، عزت اور وقار دائو پرلگادیا ہے۔ باوقار مقام کے لئے کشکول توڑنا ہوگا۔ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور کرپٹ حکمران حادثاتی طور پر قوم پر مسلط ہوچکے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ قوم ایسے تمام نمائندوں کو مسترد کردے جو ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کررہے ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ قوم ووٹ کی پرچی کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کا احتساب کرے گی۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ انہوں نے کہاکہ توقیر صادق کو فرار کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایک شخص قوم کے اربوں روپے کھا گیااور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پکڑنے میں ناکام رہے۔ کچھ قوتیں انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے۔ جو شخص جتنا بڑا چور ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 227766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش