0
Friday 25 Jan 2013 23:55

اے این پی کی ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کی پیشکش، 20 روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی

اے این پی کی ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کی پیشکش، 20 روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلات میاں افتخار حسین نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہر وقت کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور آئندہ 20 دنوں کے اندر مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔ سیدو شریف میں عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف ہیں اور سازش کرنے میں مصروف ہیں، ہم ان کے خلاف جہاد کریں گے اور ان کے مظلوم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں صوبائی حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے کامیاب آپریشن کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران اے این پی عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے جان کی قربانی دی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق اے این پی نے ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ غلام احمد بلور کہتے ہیں کراچی میں امن کے لئے اے این پی اور ایم کیو ایم کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ سوات میں باچا خان کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ افغان طالبان کو رہا نہیں کیا بلکہ افغان حکومت سے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مردان میں باچا خان کی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ طالبان اجرتی قاتلوں کے ذریعے حملے بند کریں۔ طالبان کمانڈرز خود سامنے آجائیں بات چیت اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی جماعت طالبان سے مذاکرات کیلئے سامنے آئے تو ساتھ دیں گے۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے ایم کیو ایم اور اے این پی متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے اپوزیشن کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد حکومت کو چھ نام پیش کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 234564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش