0
Friday 1 Feb 2013 11:47

کراچی، دہشت گردی کے خطرے کے باعث آج 12 بجے سے 3 بجے تک موبائل سروس بند

کراچی، دہشت گردی کے خطرے کے باعث آج 12 بجے سے 3 بجے تک موبائل سروس بند
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آج دہشت گردی کا خدشہ ہے اس لیے کراچی میں آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورت حال پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے، شہر میں امن و امان کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور بہتر پولیس پیٹرولنگ کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں بدامنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مذہبی مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس بند کرنے سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتی ہے اس لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں مارے گئے علماء کے قاتل بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 236421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش