0
Friday 8 Feb 2013 09:45

یہود، ہنود اور کفار کو نکیل ڈالنے کیلئے مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے، علامہ افضل حیدری

یہود، ہنود اور کفار کو نکیل ڈالنے کیلئے مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماء نے کہا ہے کہ ایک سوریہ (شام) نہیں، کسی بھی مسلمان ملک پر کوئی غیر مسلم حملہ کرتا ہے تو وہ قابل مذمت ہے اور تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کی حفاظت کی خاطر متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کافر و یہودی کو یہ جرأت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی مسلم ملک پر حملہ کرے۔ جب تک عالمی سطح پر مسلمان متحد نہیں ہوں گے۔ اس وقت تک یہود، ہنود، کفار اور امریکہ دہشت گرد کو نکیل نہیں ڈالی جاسکتی۔ امریکہ اور یہ استعماری ممالک ایک ایک کرکے سب کو ختم کریں گے، پہلے افغانستان پر حملہ آور ہوئے، پھر عراق کر برباد کیا گیا، اب شام کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے ہیں۔ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو کوئی ان کا بال بھیکا نہیں کرسکتا۔

''اسلام ٹائمز'' کے ساتھ انٹرویو میں علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ صرف ایم ایم اے نہیں ملک کی ہر پارٹی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ شیعہ ووٹ کاسٹنگ ووٹ ہے۔ چار پانچ حلقوں کے علاوہ کوئی ایسا حلقہ نہیں ہے جہاں ہمارے بیس پچیس ہزار ووٹ نہ ہوں۔ اگر قومی حلقے میں بیس پچیس ہزار ووٹ ہوں اور اگر وہ متحد ووٹ کسی ایک پلڑے میں جاتے ہیں تو اس کی کامیابی یقینی یوتی ہے۔ اگر ہم خود جیت نہیں سکتے ہیں لیکن ہم کسی دوسرے کو جیت دلانے یا ہرانے کی پوزیشن میں ضرور ہوتے ہیں۔ اب ظاہر ہے اس میں وحدت کی ضرورت ہے اور کام کرنا پڑے گا۔ الیکشن کے لیے مہم چلانی پڑے گی اور قوم کو باور کرانا پڑے گا، قوم کے پاس جائیں گے۔ قوم نے کبھی بھی مایوس نہیں کیا۔ اس بات کا بارہا تجربہ کیا ہے کہ قوم نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ اب بھی قوم سے امیدیں وابستہ ہیں کہ جب علماء اور قائدین باہر نکلیں گے تو قوم علماء کرام کی آواز پر لبیک کہے گی۔
خبر کا کوڈ : 238016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش