0
Tuesday 26 Feb 2013 10:25

اسلام زندہ باد کانفرنس پنجاب کی سیاست کو نیا رنگ دے گی، حافظ ضیاء الرحمن

اسلام زندہ باد کانفرنس پنجاب کی سیاست کو نیا رنگ دے گی، حافظ ضیاء الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ مینار پاکستان لاہور کی اسلام زندہ باد کانفرنس عوام کیلئے نوید صبح لائے گی ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ جے یو آئی ملک اور اسلام کی جنگ لڑ رہی ہے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ملک سے کرپشن اقرباء پروری اور بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام زندہ باد کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام زندہ باد کانفرنس پنجاب کی سیاست کو نیا رنگ دے گی کانفرنس کی کامیابی کیلئے جے یو آئی کا کارکن خیبر تا کراچی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 242552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش