0
Sunday 3 Mar 2013 19:54

کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن کے قریب 2 دھماکے، 4 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن کے قریب 2 دھماکے، 4 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید اور زوردار تھا کہ اس سے علاقے میں دھواں پھیل گیا اور آگ لگ گئی جس سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب عباس ٹاؤن میں دھماکے سے کئی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ عباس ٹاؤن ایک گنجان آباد علاقہ ہے جبکہ دھماکے کی جگہ پر چائے کا ہوٹل اور دیگر عمارتیں ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک رہائشی عمارت میں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور ایمبولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 243927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش