1
0
Sunday 18 Nov 2012 22:35

کراچی، عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ، 2 شہید، 13 سے زائد زخمی

کراچی، عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ، 2 شہید، 13 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع شیعہ آبادی عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ و جامع مسجد مصطفٰی (ص) کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 13 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے ایک فرد کی اظہر حسن کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ 9:15 بجے شب اس وقت ہوا جب علاقے میں دو مختلف مقامات پر منعقدہ مجالس عزا شروع ہوئی تھیں، جن سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال اور مولانا باقر عباس زیدی خطاب فرما رہے تھے۔ بم دھماکے میں پانچ رینجرز اہلکاروں سمیت 13 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے جائے وقوعہ پر موجود 3 دکانیں بھی تباہ ہوگئیں، بم موٹر سائیکل نمبر کے ایف ای 5038 میں نصب تھا، دھماکے میں بال بیئرنگ اور چھروں کا استعمال بھی کیا گیا، موٹر سائیکل میں نصب بم میں 6 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے امام بارگاہ کے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے کی بجلی معطل ہوگئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ایمبیولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 1 فرد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عباس ٹاؤن کراچی کے ان علاقوں میں شامل ہے جسے محرم الحرام میں انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ پولیس اور رینجرز نے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد عباس ٹاؤن میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند کرا دیئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 213036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
نااہل انتظامیہ سے کچھ نیں ہوتا، محرم کی سیکورٹی فوج کےحوالے کرنا چاہیے
ہماری پیشکش