0
Sunday 10 Mar 2013 13:30

ڈاکٹر نقوی نے خط امام (رہ) سے ماخذ اصولوں پر زندگی گزاری، علامہ حسنین گردیزی

ڈاکٹر نقوی نے خط امام (رہ) سے ماخذ اصولوں پر زندگی گزاری، علامہ حسنین گردیزی
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسب سے منعقدہ افکار شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی اپنی زندگی میں تو معاشرے میں نمونہ عمل تھے ہی، لیکن ان کی شہادت کے بعد ان کے مقدس لہو کی تاثر کی وجہ سے معاشرے میں مزید حرارت پیدا ہوئی۔ ان کی شہادت کی وجہ سے معاشرہ زندہ ہوا، جس کا عملی نمونہ آج کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں اور ان کی شخصیت معیار حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے علماء نے کہا ہے کہ امام (رہ) کی زندگی میں ضم ہو جانا چاہیے۔ خط امام خمینی (رہ) حقیقی اسلام کے لئے معیار حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تصویر امام خمینی (رہ) اور پاکستان میں اگر کسی نے دیکھنا ہو کہ کون خط امام (رہ) پر عمل پیرا ہے تو دیکھنا ہوگا کہ وہ ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھ کس حد تک متصل ہے۔

علامہ حسنین گردیزی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حج کے موقعہ پر جس طرح سے ڈاکٹر شہید نے کردار ادا کیا اور وقت کے شیطان امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگایا، عین خط امام (رہ) تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے خط امام (رہ) سے ماخذ شدہ اصولوں پر زندگی گزاری۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے کبھی اصولوں پر سمجھونہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد نقوی نے اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ ذریعہ حق اختیار کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی کسی کے خلاف سازش نہ کرتے تھے اور جو عہد کرتے اس کو ہر حال میں پورا کرتے۔ علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کبھی بھی اپنی شخصیت کو نمایاں نہ کرتے۔ انہوں نے ہمیشہ دینی اصولوں کی ترویج اور اس کی پاسداری میں زندگی گزاری۔ ڈاکٹر شہید ضرروت مندوں کی مخفی اور اعلانیہ طور پر مدد کرتے اور باصلاحت اور صالح لوگوں کو امور کی ذمہ داری دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ڈاکٹر شہید کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 245702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش