0
Sunday 17 Mar 2013 10:50

گلگت جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 21 فوجی جاں بحق

گلگت جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 21 فوجی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 21 فوجیوں سمیت 24 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں گاڑی کے دو ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی شامل ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال شتیال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد چلاس منتقل کر دیا گیا۔

داسو پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق ہفتہ کی صبح چھ اور سات بجے کے قریب راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر کوچ تھانہ سازیں ضلع کوہستان کے علاقے ثمر نالہ کے قریب موڑ کاٹنے کے دوران ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس میں تھری این ایل آئی ( ناردرن لائٹ انفنٹری) کے اہلکار سوار تھے جو چترال میں تعینات تھے اور چھٹی کے بعد واپس جا رہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو رسیوں کی مدد سے گہرے کھائی سے نکال کر قریبی آر ایچ سینٹر ہسپتال شتیال پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 247182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش