0
Wednesday 20 Mar 2013 15:55

چارسدہ، دھماکے فائرنگ ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق 2 زخمی

چارسدہ، دھماکے فائرنگ ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شبقدر بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک نوجوان قدیر خان جاں بحق جبکہ پولیس کرائم برانچ کے دو اہلکار شعیب اور مختیار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر مختیار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ 

دیگر دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم شرپسندوں نے قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر علی مہمند کے حجرے کے عقب میں بارودی مواد کا دھماکہ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلادیا جبکہ بٹگرام میں نجی سکول مدنی ماڈل سکول کے داخلی دروازے کو بھی نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑادیا۔ تخریب کاری کے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 247998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش