0
Saturday 23 Mar 2013 22:27

علامہ ساجد نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر گفتگو

علامہ ساجد نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل کے ایک وفد نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اسلامی تحریک پاکستان کے وفد میں علامہ ساجد نقوی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ شبیر میثمی اور وزارت نقوی ایڈووکیٹ شامل تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری، سید خورشید شاہ، شہلا رضا اور دیگر ارکین موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مفاہمت، رواداری اور مشاورت کی جمہوری اقدار کو فروغ دے کر انتہاپسندی اور مذہبی تعصب کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 248729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش