0
Sunday 24 Mar 2013 22:59

ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہداء کوئٹہ کے خانوادوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام شہداء کوئٹہ کے خانوادوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام سانحہ علمدار روڈ، سانحہ کیرانی روڈ، سانحہ ڈھوک سیداں اور سانحہ مستونگ کے شہداء کے خانوادوں کے استقبال کیلئے راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور شہداء کے خانوادوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شہداء کے خانوادوں میں سعیدہ بی بی، ریحانہ حسین، خواہر مہدیہ، خواہر رضیہ خان، حاجی بنگش، جبکہ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والوں کے خانوادوں میں عباس نقوی نے نمائندگی کی۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی عون محمد رضوی شہید کے بھائی سید شمیم حیدر ضوی بھی موجود تھے۔ دوران تقریب رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضاء لبیک یا حسین (ع) کی صداؤں سے گونج رہی تھی۔
 
تقریب سے خطاب میں شہداء کے خانوادوں کا کہنا تھا کہ ہم راہ کربلا میں مزید قربانیاں دینے کیلئے پرعزم ہیں، اگر دشمن نے ہمیں مارنے کی ٹھان لی ہے تو ہم نے بھی راہ امام حسین علیہ السلام میں مرنے کیلئے پختہ ارادہ کر لیا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت ظلم اور جبر سے ہمیں اپنی راہ سے نہیں ہٹا سکتی، یزیدیت کل بھی مردہ باد تھی اور یزیدیت آج بھی مردہ باد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ یزیدی مٹ گئے اور حسینی (ع) آج بھی زندہ ہیں۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل سکینہ مہدوی نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر شہداء کے خانوادوں میں شلیڈز اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 248881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش