0
Sunday 28 Apr 2013 14:13

پشاور، ناصر خان کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

پشاور، ناصر خان کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں انتخابی سرگرمیاں بدستور دہشتگردی کا شکار ہیں۔ آج چارسدہ روڈ پر قومی اسمبلی کے امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق این اے 46 باڑہ خیبر ایجنسی کے امیدوار ناصر خان کے دفتر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جبکہ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ ناصر خان اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں اور اب خیبر ایجنسی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش