0
Sunday 28 Apr 2013 11:33

کوہاٹ، قومی اسمبلی کے امیدوار سید نور اکبر کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کوہاٹ، قومی اسمبلی کے امیدوار سید نور اکبر کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کوہاٹ کے علاقہ کچہ پخہ میں این اے 39 سے آزاد امیدوار سید نور اکبر کے الیکشن دفتر میں بم دھماکے کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے حلقہ این اے 39 سے آزاد امیدوار سید نور اکبر کے الیکشن آفس میں انتخابی سرگرمیاں جاری تھیں کہ زور دار دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سید نور اکبر کے چچا اور علاقہ مشر بادشاہ گل بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے دھماکہ کے نتیجے میں الیکشن آفس کی چھت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔ جس کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ملبہ سے نکالا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں 10 کلو گرام وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو ایک گھی کے ڈبے میں نصب تھا۔ واضح رہے کہ کچہ پخہ کا علاقہ اہل تشیع آبادی پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 258712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش