1
0
Monday 13 May 2013 23:39

بہت ہوگیا، جھنگ کی دونوں سیٹیں لینگے یا پھر لاشیں گرائیں گے، مسرور نواز جھنگوی کا اعلان

بہت ہوگیا، جھنگ کی دونوں سیٹیں لینگے یا پھر لاشیں گرائیں گے، مسرور نواز جھنگوی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ این اے 89 اور پی پی 78 سمیت ملک بھر سے بدترین شکست کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جھنگ سمیت مختلف علاقوں میں سراپا احتجاج ہیں۔ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ پنجاب کے نائب صدر و لشکر جھنگوی کے سابق سربراہ حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے محمد مسرور نواز جھنگوی نے اعلان کیا ہے کہ بہت صبر کیا، اب جھنگ سے دو سیٹیں لیں گے یا پھر لاشیں گرائیں گے۔ جھنگوی ایس ایم ایس سروس پر چلائے گئے میسج میں کہا گیا ہے کہ جھنگ میں بہت ہوگیا، اب صبر کا پیمانہ لبیریز ہوگیا ہے۔ مسرور نواز جھنگوی نے کہا ہے کہ جھنگ سے دو سیٹیں ہارنے کے بعد اب وہ مولانا احمد لدھیانوی کے نام سے امن کے سفیر کا لقب ہٹا رہے ہیں اور دنیا کو بتا دے دینا چاہتے ہیں کہ اپنا حق کیسے چھین کر لیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سوشل پر بھی کالعدم جماعت کے ورکرز کافی اضطراب میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں سیٹوں پر شکست کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کالعدم جماعت کے کئی کارکنوں نے تو مولانا احمد لدھیانوی کو آڑے ہاتھوں لینا اور تنقید کا نہ ختم ہونا والا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 263554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Allah youni hi Zalimon aur Fasadiyon ko zalil aur ruswa krta hai.
ہماری پیشکش