0
Sunday 23 May 2010 18:19

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے،احمد مختار

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے،احمد مختار
راولپنڈی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وقت آنے پر وزیراعظم کریں گے۔چکلالہ ائیر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ان پر اس سلسلے میں بیان دینے پر کوئی پابندی نہیں عائد کی گئی۔
اپنے چینی ہم منصب لی آنگ گوان جلی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دو روزہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین تین معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے،اس سے پہلے انہوں نے اپنی چینی ہم منصب کا چکلالہ ائیر بیس پر استقبال کیا اس موقع پر چینی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 26453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش