0
Saturday 18 May 2013 12:55

بحرین، سکیورٹی فورسز کا شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر چھاپہ، مناما میں شدید مظاہرے

بحرین، سکیورٹی فورسز کا شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر چھاپہ، مناما میں شدید مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق بحرین کی سکیورٹی فورسز اہل تشیع کے معروف عالم دین شیخ عیسٰی قاسم کے بحرین کے شمال غرب میں واقع دیہات دیراز والے گھر میں گھس گئیں اور گھر میں سامان کی شدید توڑ پھوڑ کی۔ چھاپے کے وقت شیخ عیسٰی قاسم گھر پر موجود نہ تھے۔ بحرینی سکیورٹی فورسز کی اس جارحانہ کارروائی سے شیخ عیسٰی قاسم کی خاندان شدید ذہنی اور نفسیاتی دباو کا شکار ہوا۔ بحرینی سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی ایسی حالت میں انجام دی ہے جبکہ اس علاقے یا اس کے اطراف میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف کوئی احتجاج یا مظاہرہ بھی نہیں ہوا۔ شیخ عیسٰی  قاسم 1937ء کو پیدا ہوئے، وہ بحرینی حکومت مخالف جماعت الوفاق کے روحانی رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ادھر بحرین کے شہر مناما کے نزدیک مظاہرین نے شیعہ عالم دین اور رہنما شیخ عیسٰی قاسم کی حمایت میں بھرپور مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین آل خلیفہ کی جانب سے شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر چھاپوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ بحرینی انتظامیہ نے معروف شیعہ عالم دین اور رہنما شیخ عیسی کے گھر پر چھاپر مارا، مگر شیخ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ شیخ عیسٰی قاسم کو بحرین میں روحانی پیشوا کی حیثیت حاصل ہے، ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق کے سربراہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ ملک میں سعودی مداخلت بند کروائی جائے اور بحرینی عوام کو انکے جائز حقوق دیئے جائیں۔ 

یاد رہے کہ بحرین میں عوامی بیداری کا سلسلہ فروری 2011ء میں اس وقت شروع ہوا، جب اس ملک کے عوام نے تیونس اور مصر میں آنے والے عوامی انقلاب سے متاثر ہوکر وسیع پیمانے پر ملک میں پرامن مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بحرین کی سکیورٹی فورسز نے ان پرامن مظاہروں کو دبانے کے لئے بے رحمانہ انداز میں تشدد کا سلسلہ شروع کر دیا اور اپنے ہمسایہ ملک سعودی عرب سے درخواست کی کہ وہ بحرینی عوام کے مظاہروں کی سرکوبی کے لئے اپنی سکیورٹی فورسز کو بحرین روانہ کرے۔ بحرینی عوام کی اس تحریک میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے اور اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے زخمی انقلابیوں کا علاج معالجہ کرنے کے جرم میں سینکڑوں ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ایک جمہوری حکومت کی تشکیل اور انتخاب تک اپنے پرامن مظاہروں کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 264980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش