0
Saturday 18 May 2013 04:08

ملک کی نئی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، ثروت اعجاز قادری

ملک کی نئی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، ملک کی نئی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، خیبر ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر دھماکے کھلی دہشتگردی ہے، ملکی سلامتی کے ادارے دہشتگردوں کے سامنے کیوں بے بس بنے ہوئے ہیں، کراچی کی روشنیاں بحال کرنے، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں ری الیکشن کرائے جائیں اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک الیکشن کمیشن کو مراسلہ اور دھاندلی کے تمام شواہد بھیج چکی ہے، اب الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیر جانبدار ہوکر کراچی میں ازسر نو الیکشن کا انعقاد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد میں سماجی شخصیت عابد الیاس کے بیہمانہ قتل اور PST کے کارکن فرحان قادری پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

پی ایس ٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی پہلے ہی قانون نافذ کرنے والوں کیلئے ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے، موجودہ نئی قیادت دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، پاکستان سنی تحریک بھرپور ساتھ دے گی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی نئی قیادت سے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی نئی قیادت عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ان کی سوچ و منشاء کے مطابق ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی کیلئے کام کرے گی، عوام نے جمہوریت کو زندہ جاوید رکھنے کیلئے دہشتگردوں کے خوف سے بالاتر ہوکر اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر ووٹ کا استعمال کیا ہے، اب نئی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولین ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ملک کو دہشتگردی سے نجات دلائے، میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرکے معاشی و اقتصادی طور پر ملک کو مضبوط کرے۔
خبر کا کوڈ : 265005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش