0
Friday 17 May 2013 15:01

پاکستان سنی تحریک کراچی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کراچی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں دھاندلیوں اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارنے کا نوٹس لے اور ازسر نو کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کراچی بدترین دھاندلی پر تشویش کرنے کے بجائے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ پاکستان سنی تحریک کراچی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ عوام ٹھپہ مافیا، یرغمالی قوتوں سے نجات چاہتے ہیں۔ عوام کے حق خود ارادیت پر ڈاکہ ڈالنے والے عوام دوست نہیں، سوشل میڈیا نے عوام کے ووٹ سے کھیلنے اور نتائج تبدیل کرنے والوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شیر شاہ، پاک کالونی، برنس روڈ سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھتہ خوری، لوٹ کھسوٹ، بدامنی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کے حق رائے دہی یعنی عوام کے ووٹ پر کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے نہ دیا جائے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دے دیں گے کہ ان کے حقیقی نمائندے کون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 264840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش