0
Tuesday 25 Jun 2013 15:55

پاکستان میں جاری انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان میں جاری انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں جو نبی کریم ﷺ کے نظام کے بجائے غیر ملکی آقاؤں کے نظام کو اس ملک میں رائج کئے ہوئے ہیں، پرویز مشرف نے اس ملک کے آئین کو توڑا ہے اس لئے انہیں آئین اور قانون کے تحت سزا ملنی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے میوہ شاہ قبرستان پر لگائے گئے سنی تحریک کے استقبالیہ کیمپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلال قادری، ارکان رابطہ کمیٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے شب برات میں بھی مختلف علاقوں کے قبرستان اور اس کے اطراف بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ کو متعدد بار اس حوالے سے پیشگی طور پر آگاہ کئے جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنا قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 276679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش