0
Monday 8 Jul 2013 01:15
علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

پاکستان میں ملت تشیع کی داخلی وحدت کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

بزرگان جو قدم اٹھائینگے، ہمیں معاون، مددگار اور خود بڑھ کر عمل کرنے والا پائینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
پاکستان میں ملت تشیع کی داخلی وحدت کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ نجف اشرف عراق میں مقیم حضرت آیت اللہ العظمٰی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور پاکستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم نجف کے مسئول دفتر مہدی رضوی اور مولانا عمران کاظمی شریک تھے۔ اس موقع پر حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں مجلس وحدت کی فعالیت کی خبریں ملتی رہتی ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کی بیداری اور فعالیت میں ایم ڈبلیو ایم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس جعفری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے کن حالات میں پاکستان ملت تشیع کو اکٹھا کیا اور انہیں اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے بیدار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے پاکستان میں ملت تشیع کی داخلی وحدت کو پروان چڑھایا جاسکے۔ آیت اللہ العظمٰی حافظ بشیر نجفی نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ملی وحدت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی کاوش کیلئے تیار ہیں جس کے نتیجے میں تشیع کی داخلی وحدت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ بزرگان ملی وحدت کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھائیں گے، اس میں ہمیں معاون، مددگار اور خود بڑھ کر فوری عمل کرنے والا پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 280501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش