0
Sunday 7 Jul 2013 11:15

پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے ہاتھ چلی گئی ہے، علامہ مختار امامی

پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے ہاتھ چلی گئی ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت لاپرواہ سیاستدانوں کی خود غرضی کا شکار ہے، وفاقی حکومت عوامی خواہشات کا احترام کرے، عوام کو انتخابات سے پہلے بہت سنہرے خواب دکھائے گئے، مرکزی حکومت بحرانوں کے خاتمے کے لئے شروع دن سے ہی سنجیدہ نہیں ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکمران اتنے بھولے ہیں کہ انہیں ملک میں ہونے والی سازشوں کا علم نہیں ہے مگر وہ کسی بھی قسم کے سدباب سے قبل غیر ملکی قوتوں کے اشارے کا احترام اپنا فرض سمجھتے ہیں، افسوس پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے ہاتھ چلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنی ناکام پالیسیوں کا جائزہ لے اور عوام کی بہتری کے تمام اقدامات پر فوری عمل کرے۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ہر دور حکومت میں کراچی کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کی۔ ابھی تک حکومت نے جو بھی فیصلے کئے اس سے عوام کو براہ راست ایک بھی فائدہ نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے بحران وراثت میں بھی ملے ہیں مگر موجودہ حکومت نے جس طرح اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے اس سے سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ہے۔ 11 مئی کے انتخابات نے جس طرح عوام کے دلوں میں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے امنگ جگائی تھی وہ نامناسب لوگوں کی اجارہ داری کی وجہ سے اسی روز دم توڑ گئی۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے ہوئے عوام کی قسمت میں روزانہ کی بنیاد پر نت نئے مسائل عذاب کی صورت میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 280441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش