0
Tuesday 9 Jul 2013 14:47

عبوری حکومت بنانے میں ناکامی، شامی باغیوں کے وزیراعظم غسان ہیتو نے استعفٰی دیدیا

عبوری حکومت بنانے میں ناکامی، شامی باغیوں کے وزیراعظم غسان ہیتو نے استعفٰی دیدیا
اسلام ٹائمز۔ شامی باغیوں کے وزیراعظم غسان ہیتو مستفی ہوگئے۔ انہوں نے 4 ماہ قبل عہدہ سنبھالا تھا اور عبوری حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے۔ آن لائن بیان میں ہیتو نے کہا میں آج اعلان کرتا ہوں بطور وزیراعظم فرائض انجام نہیں دے سکتا۔ ان کا استعفٰی ایسے وقت میں آیا ہے جب باغیوں کے اتحاد نیشنل کوئلیشن نے احمد عسی جربا کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ ادھر روس نے احمد جربا کے بیان پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا وہ شامی بحران کا سیاسی حل نہیں نکال سکتے۔ ادھر اقوام متحدہ کے مشیر خصوصی آدماڈینگ نے کہا ہے کہ سیاسی اور مذہبی رہنماﺅں کی مبالغہ آرائی پر مبنی تقریروں سے شام میں تشدد بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 281171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش