0
Wednesday 10 Jul 2013 00:20

حکومت نے اقتصادی ترقی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے، اسحاق ڈار

حکومت نے اقتصادی ترقی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ گردشی قرضہ ایک ماہ میں مکمل ختم کر دیں گے۔ اسلام آباد میں یورپی یونین کے ممبر ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ سازی کیلئے صرف پانچ دن ملے جس میں بجٹ تیار کر کے پارلیمان میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سرکلر قرضے کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے جسے اگلے ایک ماہ میں مکمل ختم کر دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اقتصادی ترقی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے، اگلے تین سال میں معاشی ترقی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھائی جائے گی، اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے سفیروں کو بتایا کہ مالیاتی خسارہ 8.8 فیصد ورثے میں ملا، ایک سال میں 2.5 فیصد کی کمی کریں گے، جبکہ وسط مدت میں مالیاتی خسارے کو 4 فیصد تک لایا جائے گا۔ انہوں نے یورپی ممالک کے سفیروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 281367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش