0
Monday 15 Jul 2013 22:50

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہزاروں لاپتہ افراد اب مردہ تصور

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہزاروں لاپتہ افراد اب مردہ تصور
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سیلاب کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 5700 افراد کو اب مردہ مان کے ان کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، اس سے پہلے حکام اتراکھنڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب میں 600 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ 5748 افراد کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اس لئے اب انہیں ہلاک تصور کیا جائے گا اور حکومت ورثاء کو معاوضہ ادا کرے گی، ریاست کے وزیراعلیٰ وجے بہوگنا کا کہنا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے ورثاء کو سند جاری کرے گی تاکہ وہ فوری پر معاوضہ حاصل کرسکیں، حکام کا کہنا ہے کہ مردہ تصور کئے جانے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے، بھارتی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی اصل تعداد کے بارے میں شاید ہی کبھی معلوم ہوسکے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست اتراکھنڈ میں تباہی سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ جلد ہی لگا لیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر ریاستی بھارتی حکومت کو رپورٹ بھیجی جائے گی، اس سے پہلے حکومت کے آفات سے نمٹنے والے محکمے نے 580 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی اور بقول پولیس 150 نامعلوم لاشوں کو اجتماعی طور پر نذر آتش کیا جاچکا ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گگوتري، يمنوتري اور بدری ناتھ کے لئے سفری سہولیات ستمبر کے آخر میں بحال کر دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 283433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش