0
Tuesday 16 Jul 2013 18:44

آئی ایس او جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائے گی، ریلی کا اعلان

آئی ایس او جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائے گی، ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کی یوم القدس کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت ڈویژنل صدر آئی ایس او لاہور عابد حسین منعقد ہوا، جس میں آئی ایس او پاکستان کے نائب صدر ابوذر مہدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زین زیدی، جامعہ عروۃ الوثقٰی کے احمد رضا خان، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین افسر رضا خان، مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما سید اسد عباس نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس سے میں جمعۃ الوداع کو آئی ایس او کے زیراہتمام نکالی جانیوالی القدس ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے ڈویژنل صدر عابد حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس ریلی جمعۃ الوداع کو جامع مسجد صاحب العصر والزمان اسلام پورہ سے نکالی جائے گی، جس میں تمام شیعہ تنظیموں کے ارکان شریک ہوں گے اور القدس ریلی ملی اتحاد کا عظیم مظاہرہ ہوگا۔ عابد حسین نے کہا کہ ہم نے تمام شیعہ سنی جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ ریلی کے انتظامات کے حوالے سے مختلف ذیلیاں کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں جو آئی ایس او کے کارکنوں سمیت دیگر افراد کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوگی اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے حکم پر یوم القدس پوری دنیا میں تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے، یہ یوم تمام مسلمان فرقہ سے بالا ہو کر مناتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 283736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش