0
Wednesday 17 Jul 2013 16:54

سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت

سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کوٹہ کے مستحق سستا حج کروانے والے ٹورآپریٹرز ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سستا حج کروانیوالے ٹور آپریٹرز نے بیان حلفی وزارت مذہبی امور کو جمع نہیں کروائے جس کے باعث ان کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یہ کوئی ایسی وجہ نہیں جس پر فہرست سے نام نکال دیا جائے۔ چیف جسٹس نے یمارکس دیئے کہ کوٹہ سستا حج کروانے والوں کو دیا جائے اور عدالتی سماعت کا مقصد بھی یہی ہے کہ حج تمام افراد کی پہنچ میں ہو۔ عدالت نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پر اعتراض کرنے والے وکلا کو بحث کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی اگلی پیشی تک کر دی ۔یاد رہے کہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرز نے وزارت حج کے خلاف کوٹہ نہ دینے کیخلاف کیس دائر کررکھا ہے ۔
خبر کا کوڈ : 284084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش