0
Wednesday 17 Jul 2013 23:24

وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اور نئے گورنر کیلئے مشاورت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ نواز حکومت نے اپنے اس فیصلہ سے موجودہ گورنر خیبر پختونخوا کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے گورنر کیلئے دو، تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کا نام اس مختصر فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے گورنرز کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو صوبہ کے معاملات کو دیکھنے کے علاوہ قبائلی علاقہ جات کے حوالے سے صدر مملکت کے معاون کی حیثیت بھی حاصل ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 284190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش