0
Sunday 28 Jul 2013 13:38

گڑھ مہاراجہ، متنازع بینر اتروانے پر سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی فائرنگ، 6 افراد زخمی

گڑھ مہاراجہ، متنازع بینر اتروانے پر سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی فائرنگ، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ گڑھ مہاراجہ میں متنازع بینر اتروانے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی فائرنگ سے 6 شیعہ نوجوان زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ کے شہر گڑھ مہاراجہ کے علاقہ گڑھ موڑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے یوم حضرت عائشہ(رض) کی مناسبت سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے گئے، گڑھ موڑ پر لگائے جانیوالے بینر پر متنازع عبارت درج تھی جس پر مقامی شیعہ عمائدین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے آ کر وہ بینر اتار دیا جس کے جواب میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے مزید 2 متنازع بینرز لگا دیئے جس پر دوبارہ پولیس سے رجوع کیا گیا تو پولیس نے دوبارہ آ کر وہ بینرز بھی اتار دیئے۔ جس پر سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے اہل تشیع کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جواب میں شیعہ نوجوانوں نے بھی نعرے لگائے تو سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے اہل تشیع کے 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کو جھنگ، 2 کو ملتان اور  2 کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں خرم نامی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ کے بعد شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے تمام بازار اور دکانیں بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 287566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش