0
Saturday 26 Jun 2010 17:54

لاہور کی تاریخ میں اسلحہ کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد،12 افراد گرفتار

گوجرانوالہ،مبینہ مقابلہ،ایک دہشتگرد ہلاک،تین گرفتار
لاہور کی تاریخ میں اسلحہ کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد،12 افراد گرفتار
 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق حساس اداروں نے 2 گرفتار مبینہ انتہا پسندوں کی نشاندہی پر لاہور کی تاریخ میں اسلحہ و گولہ بارود کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے جبکہ 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عمران اور بلال کی نشاندہی پر برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں 2 ٹرک دھماکہ خیز مواد،300 دستی بم،15 اینٹی ائر کرافٹ گنز،15 خودکش جیکٹیں،10 ڈرم بارود بنانے والا کیمیکل،30 میزائل،15 بارودی سرنگیں،16 واکی ٹاکی،24 کلاشنکوفیں اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔دونوں مبینہ انتہا پسند قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے الزام میں گرفتار ہیں۔ جی این آئی کے مطابق ان دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عظمت اللہ اور ابو منظور گروپ سے بتایا جاتا ہے،12 افراد کو ان دونوں کی مدد کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ 
آج نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔لاہور میں جناح اسپتال پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے دہشت گردوں عمران اور بلال کی نشاندہی پر شاہدرہ میں جمعرات کی رات چھاپہ مارکر دو کمروں میں رکھا گیا بارود،تیس میزائل،تین سو ہینڈ گرنیڈ،دس کیمیکل کے ڈرم،پچاس بارودی سرنگیں،پندرہ خودکش جیکٹس،پندرہ اینٹی ائیر کرافٹ گنیں،چوبیس کلاشنکوفیں،سولہ واکی ٹاکی اور ہزاروں گولیاں قبضے میں لے لیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس علاقے سے کچھ لوگوں کو بھی حراست میں لیا ہے،جن کے نام نہیں بتائے گئے۔
گوجرانوالہ،مبینہ مقابلہ،ایک دہشتگرد ہلاک،تین گرفتار
آج نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ موٹروے سے کار میں سوار چار دہشت گرد پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے گوجرانوالہ میں داخل ہوئے۔عالم چوک کے قریب خفیہ اداروں کے تعاقب پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی،جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 29272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش