0
Monday 28 Jun 2010 11:23

ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہوں کی شہادت قابل افسوس ہے،علامہ ساجد نقوی

کراچی،دہشت گردوں نے امام بارگاہوں میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا لیا
ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہوں کی شہادت قابل افسوس ہے،علامہ ساجد نقوی
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اُنہوں نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے،صورت حال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات پر کنٹرول ممکن نہیں ہو گا۔اگر سانحہ عاشورہ اور سانحہ چہلم کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ان سانحات کے حقائق جاننے کے لیے ہمارے مطالبات پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن تشکیل دیا جاتا اور عوام کے سامنے قاتلوں،دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو بے نقاب کیا جاتا،تو تسلسل کے ساتھ سانحات رونما نہ ہوتے اور آئے دن معصوم اور بے گناہ انسان لقمہ اجل نہ بنتے، اُنہوں نے کراچی اور کوئٹہ کے شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ عوام کے مسلسل قتل عام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے،اگر صورت حال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات پر کنٹرول ممکن نہیں ہو گا۔
کراچی،دہشت گردوں نے امام بارگاہوں میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا لیا
دہشت گردوں نے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے مختلف عبادت گاہوں میں تخریب کاری کے منصوبے بنائے ہیں۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کراچی کی دو امام بارگاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا شدید خدشہ ہے،جس کے پیش نظر ان کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بعض انٹیلی جنس رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہائی سیکورٹی زون میں ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ پر واقع ایک امام بارگاہ اور کورنگی نمبر ایک میں قائم ایک امام بارگاہ اس وقت دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر سرفہرست ہیں اور وہ انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان اطلاعات کی روشنی میں اعلی حکام نے محکمہ داخلہ کے متعلقہ اہلکاروں کو ان دونوں امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے اور دونوں مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 29427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش