0
Friday 20 Sep 2013 22:42

قوم سابقہ حکومت کے سیاسی فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، اسحاق ڈار

قوم سابقہ حکومت کے سیاسی فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے سیاسی فیصلوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، بجلی پر پندرہ سو ارب کی سبسڈی دی گئی، اس رقم سے تو بھاشا ڈیم بن سکتا تھا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے، حکومت سنبھالی تو قرضے چودہ ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکے تھے۔ محصولات میں بھی چار کھرب پینتالیس ارب کا شارٹ فال تھا، اس کے باوجود حکومت نے پانچ کھرب سے زائد کا سرکلر ڈیٹ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ تمام قرضے ذمہ داری کے ساتھ وقت پر ادا کریں گے، ایک سال میں تین ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اگر آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو کیا کرتے۔
خبر کا کوڈ : 303737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش