0
Sunday 22 Sep 2013 12:29

پشاور، گرجا گھر میں 2 خودکش حملے، 64 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

پشاور، گرجا گھر میں 2 خودکش حملے، 64 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکے میں 64 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی، خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے فوری بعد دوسرے خودکش حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا گھر آتی ہے، جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی ایک خودکش حملہ آور نے اندر گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ اتنا زور داد تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ جس کے فوری بعد ایک دوسرا دھماکہ بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد چرچ میں ہر طرف زخمی، جاں بحق افراد کے جسم کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ فوری طور پر قریب واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ مزکورہ گرجا گھر شہر کے وسط میں انتہائی گنجان آباد علاقہ میں واقع ہے۔ اور یہاں سیکورٹی کا بھی کوئی بہتر نظام نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 304147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش