0
Thursday 26 Sep 2013 22:00

ہند و پاک وزرائے اعظم کا مجوزہ مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند و اطمینان بخش، حریت کانفرنس (م)

ہند و پاک وزرائے اعظم کا مجوزہ مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند و اطمینان بخش، حریت کانفرنس (م)
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر مجوزہ مذاکرات کے فیصلے کو ایک خوش آئند اور اطمینان بخش فیصلہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تمام مشکلات اور دباﺅ کے باوجود دونوں وزرائے اعظم کی طرف سے بات چیت کے عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ برصغیر کے عوام کے اجتماعی مفاد میں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی یہ دستوری پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے لہٰذا ہم توقع کرتے ہیں کہ ہونے والے مذاکرات بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے راہ ہموار کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مشکلات اور دباﺅ کے باوجود پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی طرف سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا یہ جذبہ آئندہ بھی برقرار رہے گا تاکہ جنوبی ایشاء میں تصفیہ طلب مسائل کے حل کے ساتھ دائمی امن و امان کی فضا قائم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 305756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش