0
Friday 27 Sep 2013 11:05

پشاور، ایف آئی اے نے چرچ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

پشاور، ایف آئی اے نے چرچ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ کوہاٹی چرچ سے متعلق اپنی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جمعرات کو چرچ سے ملحقہ مارکیٹ اور بازاروں کے دکانداروں کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ کوہاٹی چرچ کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے چرچ سے ملحقہ مارکیٹ اور بازاروں کا دورہ کیا ۔ اس دوران تحقیقاتی ٹیم نے دکانداروں کے بیانات ریکارڈ کیے ۔ دکانداروں نے اپنے بیانات میں پولیس کے اس بیان سے لاعلمی کا اظہار کیا کہ خود کش حملہ آور چرچ پر حملے سے قبل قریبی مارکیٹ میں گھومتے پھرتے رہے۔
یادرہے کہ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ خود کش حملہ آور چرچ پر حملہ سے قبل ملحقہ مارکیٹ میں گھوم پھر کر چرچ کا جائزہ لیتے رہے تھے ۔
خبر کا کوڈ : 305859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش