0
Tuesday 8 Oct 2013 20:54

غریب ملازمین کیساتھ ناانصافی قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت

غریب ملازمین کیساتھ ناانصافی قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت
اسلام ٹائمز۔ ملک عزیز پاکستان پر مسلط نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں منہگائی کا جن بےقابو ہوتا جا رہا ہے اس بڑھتی ہوئی منہگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے بالخصوص پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے حالیہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان کے ۱۸ کروڑ عوام ایک طرف دہشت گردی کے نشانے پر ہیں تو دوسری طرف حکومت منگائی کے ذریعے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے میں مصروف ہے۔ حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے ان کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنزل شیخ بلال حسین سمائری نے ایک اہم اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر اس حکومت کے ابتدائی ۱۰۰ دنوں میں ہی قوم کا بھرکس نکالا گیا لوگوں کو اتنے فاقے پڑے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سربازار بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوئی ہے وہاں  بجلی، پیڑول اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے لوگون کا معاشی قتل کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں قابل مذمت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 309200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش