0
Monday 14 Oct 2013 17:49

چلاس، لولوسر کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ

چلاس، لولوسر کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سانحہ لولوسر طرز کی دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ڈرائیوروں کی پھرتی کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطاق گذشتہ شب مانسہرہ سے براستہ بابوسر روڈ گلگت بلتستان کی طرف جانے والی تین پرائیویٹ کوچز کو رات 12 بجے کے قریب لولوسر کے مقام پر فوجی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے روکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیورز نے گاڑی کو نہ روکتے ہوئے تیزی کیساتھ جب آگے پیشقدمی کی تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ گلگت بلتستان حکومت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو ایک مراسلے کے ذریعے مذکورہ شاہراہ پر عید سے قبل سانحہ لولوسر طرز کی دہشت گردی کی واردت کے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 311205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش