0
Wednesday 16 Oct 2013 18:23

ڈی آئی خان میں خودکش حملہ، صوبائی وزیر اسرار گنڈا پور سمیت 11 افراد زخمی

ڈی آئی خان میں خودکش حملہ، صوبائی وزیر اسرار گنڈا پور سمیت 11 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسرار گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں اپنی رہائش گاہ میں اس وقت نشانہ بنے۔ جب وہ اپنے ملاقاتیوں سے عید کی مبارکباد وصول کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس خود کش دھماکے میں 10 مزید افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرار اللہ گنڈا پور کی حالت تشویشناک ہے، اور انہیں کئی زخم آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 311582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش