0
Saturday 19 Oct 2013 22:48

بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہیگا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہیگا، آئی ایس پی آر

اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان کے ضلع آواران اور مشکے میں شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ حملوں کے باوجود زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری رہے اور پاک فوج متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد کریگی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ان علاقوں میں صرف ریلیف آپریشن کی وجہ سے موجود ہیں، عوام شرپسندوں کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ واضح رہے بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں آواران اور مشکئی میں سکیورٹی فورسز کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 312452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش