0
Wednesday 23 Oct 2013 17:57

پنجاب حکومت نے محرم میں غیر رجسٹرڈ مجالس اور جلوسوں پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے محرم میں غیر رجسٹرڈ مجالس اور جلوسوں پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب و پولیس ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے مہینے میں غیر رجسٹرڈ مجالس اور ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام ذاکر جو محرم الحرام کے موقع پر مجالس سے خطاب کریں گے، ان کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائنس ہونا لازمی ہے اور وہ ہر قسم کے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد کے بیان سے گریز کریں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ماہ محرم کو پر امن بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، اس ضمن میں ڈویژن لیول پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گیں۔

کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ ماہ محرم کے دوران لاؤڈ سپیکر کے استعمال، نفرت انگیز مواد پر مبنی پوسٹرز اور وال چاکنگ پر پابندی ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی سے متعلقہ اور دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وہ کل صوبائی وزیر قانون پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد، رحیم یارخان، ڈیڑہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور کے دورے کے دوران وہ علما کرام اور علاقے کے معزرین سے ملاقاتوں کے علاوہ ڈویژن کی سطح پر قائم کی جانے والے کوآرڈینیشن کمیٹیوں سے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 313548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش