0
Sunday 27 Oct 2013 12:49

کشمیریوں کو جدا کرنے والی لکیر مٹنے والی ہے، چوہدری عبدالمجید

کشمیریوں کو جدا کرنے والی لکیر مٹنے والی ہے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے۔ دونوں اطراف کے کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹنے والی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب دونوں اطراف کے کشمیری ملیں گے اور تحریک تکمیل پاکستان کا ایجنڈا مکمل ہو گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر لال چوک سری نگر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی تمام تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے اس احتجاجی جلسے میں میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، سید شبیر شاہ، یاسین ملک، بلال غنی لون، عباس انصاری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستان کے 18 کروڑ عوام تحریک آزادی کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اںھوں نے کہا کہ ہم آزادی پسند دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائے۔ حریت قیادت اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیر شہداء کی امانت ہے اور ہم کشمیری شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انھوں نے کہاکہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور غازی ملت سردار ابراہیم خان نے اپنی رہائش گاہ سری نگر میں پاکستان کو کشمیریوں کی منزل قرار دیا تھا۔ کشمیری عوام آزادی کی اس منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 314629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش