0
Sunday 27 Oct 2013 11:01

یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں آج مشترکہ ریلی نکالی جائے گی

یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں آج مشترکہ ریلی نکالی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں مشترکہ ریلی نکالی جائے گی جس سے خطاب کے لیے حریت قائدین اور سیاسی و مذہبی رہنمائوں کو دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں یوم سیاہ کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضر حیات گوندل نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یوم سیاہ کے پروگراموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل سروسز فیاض اختر چوہدری نے یوم سیاہ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضر حیات گوندل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل سروسز فیاض اختر چوہدری، آئی جی پولیس ملک اللہ بخش، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فاروق احمد، سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ محمود الحسن اور ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل سجاد لطیف سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر یورپ، برطانیہ، امریکہ، مڈل ایسٹ، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان ریلیوں کے ذریعے اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط اور اس کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف توجہ دلائے جائے گی اور دنیا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت ککے غیرقانونی تسلط کو ختم کرائے۔ وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس اور آزاد کشمیر کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان و اہم شخصیات کو دعوت دی ہے کہ مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ ریلی میں خطاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام اور کشمیری شہداء کے وارثوں کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام ان کی جاری آزادی کی جدوجہد کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 314598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش