0
Sunday 8 Dec 2013 19:14

کالعدم سپاہ صحابہ کیطرف سے سرگودہا میں دکانداروں کو دھمکیاں، زبردستی بازار بند کروا دیئے

کالعدم سپاہ صحابہ کیطرف سے سرگودہا میں دکانداروں کو دھمکیاں، زبردستی بازار بند کروا دیئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے صوبائی سربراہ کے قتل کے خلاف فیصل آباد، جھنگ اور سرگودہا میں احتجاج کے دوران دکانداروں کو زد وکوب کیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے کارکن مدرسوں اور مساجد سے جمع ہو کر بازاروں میں آگئے اور ڈنڈے لہرا کر دکانداروں کو دھمکیاں دیں۔ مختلف ٹولیوں کی صورت میں شہر کی مارکیٹوں کا چکر لگانے والے نقاب پوش کارکنوں کی طرف سے سے پیدا کردہ دہشت زدہ ماحول کی وجہ سے اکثر بازار بند رہے۔ ذرائع کے مطابق کل شام سے ہی سرگودہا میں مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا لیکن آج صبح حسب معمول تمام بازار اور دکانیں کھلی تھیں۔ صورتحال اسوقت خراب ہو گئی جب کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ڈنڈا بردار جلوس نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ نماز ظہر کے بعد ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی قلیل تعداد شریک ہوئی۔ لیکن مقامی انتظامیہ مٹھی بھر متشدد اور مسلح افراد کو کنڑول کرنے میں ناکام رہی۔  
خبر کا کوڈ : 328588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش