0
Thursday 12 Dec 2013 20:16

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی

اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں روڈ کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپین وام کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب روڈ کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔  علاقے میں سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لئے عموماً کرفیو نافذ کر دیا جاتا ہے لیکن جمعرات کو فوجیوں کا یہ قافلہ بغیر کرفیو کے محو سفر تھا۔

خبر کا کوڈ : 330034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش