0
Sunday 22 Dec 2013 13:00

لاہور میں تحریک انصاف کااحتجاج، لوگوں کا آمد کاسلسلہ جاری

لاہور میں تحریک انصاف کااحتجاج، لوگوں کا آمد کاسلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد ناصر باغ پہنچ رہی ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جلسے اور ریلی میں شرکت کے لئے کارکن ناصر باغ پہنچ رہے ہیں۔ مال روڈ کو بینرز، تحریک انصاف کے پرچموں اور سائن بورڈز سے بھر دیا گیا ہے اس کے علاوہ استنبول چوک میں کارکنوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، نواحی علاقوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو گاڑیاں شہر سے باہر کھڑی کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

احتجاجی ریلی اور جلسے کے دوران تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آنے والی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری استنبول چوک سے چیئرنگ کراس اور مال روڈ پر تعینات کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ریلی سے روکا نہیں جائے گا تاہم ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ریلی پر امن ہو گی لیکن اگر کسی نے شرارت کی کوشش کی تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو یہ دھمکی دے دی ہے کہ مال روڈ پر ریلی نکالنے یا احتجاج کرنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اس سے قبل اسی حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ کو ریگل چوک میں احتجاج کرنے کی اجازت دیدی تھی، مولانا شمس معاویہ کے جنازہ کے لئے ہونے والا اجتماع پورا دن جاری رہا اور اس سے جہاں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں وہاں مخالف فرقہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جاتی رہی لیکن پنجاب حکومت نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی، مبصرین کے مطابق پنجاب حکومت دوہرے معیار کا شکار ہے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 333081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش