0
Thursday 5 Aug 2010 15:07

القاعدہ سی آئی اے اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسیز کی پیداوار ہے، روسی رکن پارلیمنٹ

القاعدہ سی آئی اے اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسیز کی پیداوار ہے، روسی رکن پارلیمنٹ
اسلام ٹائمز – ینگ جرنلسٹ کلب نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان زیریں ڈوما اور بین الاقوامی کمیٹی کے رکن سائمن بگڈیساروف نے کہا ہے کہ بن لادن، طالبان اور القاعدہ امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسیز کی پیداوار ہیں جو ازبکستان اور کرغزستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہیں اور امریکی حامی ملک تاجکستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں میں داخل ہوتے ہیں۔ وہ روسی نیوز چینل رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بن لاد ن ایک ایسا شخص ہے جو سی آئی اے اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسیز کے ساتھ رابطے میں ہے اور انتہائی زیادہ معلومات رکھتا ہے۔
سائمن بگڈیساروف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کے صرف 300 دہشت گرد موجود ہیں جبکہ خطے میں امریکہ کے 1 لاکھ 54 ہزار فوجی موجود ہیں۔ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امریکی دعوے کی تصدیق کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ روسی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بن لادن زندہ رہے تاکہ خطے میں اسکی موجودگی کا بہانہ فراہم کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 33364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش